خشک جلد کی وجوہات
خشک جلد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے کچھ عام جبکہ کچھ مخصوص حالات پر مبنی ہوتی ہیں۔
پانی کی کمی جسم میں نمی کی سطح کو کم کر سکتی ہے، جس سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔
زیادہ گرم پانی سے نہانے یا بار بار نہانے سے جلد کی قدرتی نمی ختم ہو جاتی ہے۔
سخت صابن اور کیمیکل والے اسکرب جلد کے قدرتی تیل کو ختم کر کے اسے خشک بنا سکتے ہیں۔
موسم کی تبدیلی خاص طور پر سردیوں میں ہوا میں نمی کی کمی جلد کی خشکی میں اضافہ کرتی ہے۔
ایئر کنڈیشنر اور ہیٹر کا زیادہ استعمال بھی ماحول کی نمی کو کم کر کے جلد کو متاثر کرتا ہے۔
غذائی کمی خاص طور پر وٹامن اے، وٹامن ای اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی کمی جلد کو خشک اور بے جان بنا سکتی ہے۔
ڈی ہائیڈریشن یعنی پانی کم پینے سے جلد کی نمی برقرار نہیں رہتی۔
کچھ طبی حالتیں جیسے ایگزیما، سوریاسس اور ذیابیطس جلد کی خشکی کی بڑی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کی تیل پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے، جس سے جلد خشک ہونے لگتی ہے۔ سخت موسمی حالات جیسے تیز دھوپ، آلودگی، اور تیز ہوا جلد کی نمی کو متاثر کر سکتے ہیں۔
کیفین اور الکوحل والے مشروبات زیادہ پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے، جو جلد کو خشک کر دیتا ہے۔
نیند کی کمی سے جلد کی صحت متاثر ہوتی ہے اور خشکی بڑھ سکتی ہے۔
تناؤ اور ذہنی دباؤ جلد کی قدرتی نمی کو کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کچھ ادویات جیسے اینٹی ہسٹامائن، بلڈ پریشر کی دوائیں اور ایکنی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات جلد کی خشکی کا سبب بن سکتی ہیں۔
غلط اسکن کیئر پروڈکٹس کا استعمال، خاص طور پر وہ جو الکحل یا سخت کیمیکلز پر مبنی ہوں، جلد کو خشک کر سکتے
ہیں۔
اگر آپ کو بھی سردی کی وجہ سے جلد میں خشکی بڑھ جاتی ہے تو میرے پاس آپ کے علاج کے لیے بہترین دوائی ہے
0 Comments