آج کل کے گرم اور مرطوب موسم میں کمزوری کی وجوہات

کمزوری آج کل کے شدید گرمی، پسینے اور حبس والے موسم میں ایک عام مگر پریشان کن کیفیت کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

 جب کسی شخص کو کمزوری محسوس ہوتی ہے تو اس کے جسم میں طاقت ختم ہونے لگتی ہے اور ہلکی سی حرکت پر بھی تھکن طاری ہو جاتی ہے۔

 معمولی سا کام کرنے سے سانس پھولنے لگتی ہے اور دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔

 ہاتھ پاؤں میں جان نہیں رہتی اور اکثر انسان بیٹھنے یا لیٹنے کو ترجیح دیتا ہے۔

 جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کی وجہ سے چکر آنا، آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا اور سر کا ہلکا ہلکا گھومنا شروع ہو جاتا ہے۔

 نیند پوری نہ ہو یا خوراک صحیح نہ ملے تو طبیعت مزید بوجھل ہو جاتی ہے۔ بعض افراد کو پٹھوں میں کھچاؤ، ہتھیلیوں اور تلووں میں جلن اور پیروں میں سن ہونا بھی محسوس ہوتا ہے۔

 گرمی کے اثر سے معدہ بھی متاثر ہوتا ہے، جس سے بھوک کم ہو جاتی ہے اور کمزوری میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

 دل کی دھڑکن کبھی سست ہو جاتی ہے اور کبھی بے ترتیب ہو جاتی ہے، جس سے بے چینی اور گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔

 اکثر افراد کو صبح اٹھتے ہی سستی محسوس ہوتی ہے اور دن بھر جسم ڈھیلا ڈھیلا سا رہتا ہے۔

 چہرے کا رنگ زرد یا بے رونق ہو جاتا ہے اور آنکھوں کے گرد حلقے نمودار ہونے لگتے ہیں۔

 گرمی کے موسم میں باہر نکلنے کا دل نہیں چاہتا کیونکہ جسم مزید تھک جاتا ہے۔

 شدید کمزوری کی حالت میں ذہنی طور پر بھی کمزوری محسوس ہوتی ہے، جیسے دھیان نہ لگنا، بھول جانا یا سوچنے کی صلاحیت کا متاثر ہونا۔

 کچھ لوگوں کو کمر، کندھوں اور جوڑوں میں درد بھی شروع ہو جاتا ہے جو حرکت کو مشکل بنا دیتا ہے۔

 ایسی کیفیت میں متوازن غذا، زیادہ پانی، آرام اور ٹھنڈی جگہ میں قیام ضروری ہو جاتا ہے تاکہ جسم دوبارہ طاقت حاصل کر سکے۔



اگر اپ کو بھی بخار آج کل کے گرم اور مرطوب موسم  میں کمزوری کی زیادتی ہونے کا احساس ہوتا ہے  تو میرے پاس اپ کے  لئے ہومیوپتھک علاج ہے

Contact me on WhatsApp:  03328550990

WhatsApp Group: Click Here