بخار آج کل کے گرم اور مرطوب موسم کی وجوہات
بخار آج کل کے گرم اور مرطوب موسم میں ایک عام اور تکلیف دہ بیماری بن گیا ہے۔
جب کسی شخص کو بخار ہوتا ہے تو سب سے پہلے اس کے جسم کا درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے جو کہ درد اور بے چینی کا سبب بنتا ہے۔
بخار کے ساتھ ساتھ جسم میں کمزوری محسوس ہوتی ہے اور انسان کسی کام میں دل نہیں لگاتا۔
اکثر لوگوں کو سر میں بہت زیادہ درد شروع ہو جاتا ہے جو آنکھوں تک پھیل جاتا ہے۔
جسم ٹوٹنے لگتا ہے اور ہاتھوں، پاؤں میں جلن اور درد محسوس ہوتا ہے۔
گرمی کے باوجود انسان کا جسم ٹھنڈا یا کبھی کبھی بہت گرم محسوس ہوتا ہے اور پسینہ اکثر رک جاتا ہے۔
کبھی کبھار سردی لگتی ہے لیکن جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہوتا ہے، جو اندرونی بخار کی علامت ہوتی ہے۔
آنکھوں میں جلن، ہلکا پانی آنا یا آنکھوں کا بھاری بھاری رہنا بھی عام نشانی ہے۔
گرمی کے اثر سے نہ صرف جسم سست ہوتا ہے بلکہ دماغ پر بھی اثر پڑتا ہے اور انسان بے چین، غصے والا اور چڑچڑا محسوس کرتا ہے۔
بخار کے ساتھ کبھی کبھی سانس لینے میں بھی تھوڑی سی تکلیف محسوس ہوتی ہے اور چھاتی پر دباؤ محسوس ہوتا ہے۔
گلے میں خراش، آواز بھاری ہونا اور نگلنے میں دقت بھی ہو سکتی ہے۔ کھانے پینے کا دل نہیں چاہتا اور منہ کا ذائقہ بھی بدل جاتا ہے۔
نیند پوری نہیں ہوتی اور تھکن ہر وقت طاری رہتی ہے۔
بعض اوقات پیٹ میں درد اور ہلکی قے یا متلی بھی محسوس ہوتی ہے۔
یہ تمام علامات آج کل کے موسم کی شدت کی وجہ سے بخار میں عام دیکھی جا رہی ہیں۔
Contact me on WhatsApp: 03328550990
WhatsApp Group: Click Here
0 Comments